کوٹ لکھپت،ریلوے اسٹیشن پر مسافر پاؤں پھسلنے سے ٹرین تلے آکر جاں بحق
لاہور(کر ائم رپو رٹر)کوٹ لکھپت ریلوے اسٹیشن پر مسافر پاؤں پھسلنے سے ٹرین کے نیچے آکر جاں بحق ہو گیا۔بتایا گیا ہے کہ علامہ اقبال ایکسپریس کوٹ لکھپت ریلوے اسٹیشن پر ر کی تو ذوالفقار نامی مسافر نے پہلی اپنی والدہ کو نیچے اتار اور ٹرین پر چڑھ کر سامان اتار ہی رہا تھاکہ ٹرین چل پڑی جس سے اس کا پاؤں پھسل گیا اور وہ چلتی ٹرین کی نیچے آ کر جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔