”ٹک ٹاک“ پر تھانہ سے منشیات لیکر   نکلنے کی جعلی ویڈیو  بنانے والا ملزم گرفتار

”ٹک ٹاک“ پر تھانہ سے منشیات لیکر   نکلنے کی جعلی ویڈیو  بنانے والا ملزم ...

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر) سماجی رابطہ کی مشہور اپیلیکیشن ”ٹک ٹاک“ پر نوجوان اسد خان نے ویڈیو آپ لوڈ کی جو وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں اسد خان تھانہ نشتر کالونی کے گیٹ سے باہر نکلتا ہے اور اپنے ہاتھ میں منشیات دیکھاتا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن عمران احمد ملک نے گزشتہ روز ویڈیو پر ایکشن لے کر کارروائی کی ہدایت جاری کی تھی۔ پولیس نے ٹک ٹاک پر شہرت پانے والے لڑکے اسد خان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزم نے مشہور ہونے کیلئے نسوار کو بطور منشیات کے طور پر ویڈیو میں دکھایا تھا۔ایس پی ماڈل ٹاؤن عمران احمد ملک کا کہنا تھا کہ اس طرح کی ویڈیو بنا کر پولیس کو بدنام کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -