شفیق آباد پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی،ملزم گرفتار

شفیق آباد پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی،ملزم گرفتار

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی ایس پی شفیق آباد سرکل شیخ محمد غیاث کی نگرانی میں شفیق آباد پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتارکر کے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی ہے۔ڈی ایس پی شفیق آباد سرکل شیخ محمد غیاث کے مطابق آصف نامی ایک منشیات فروش کو گرفتارکر لیا ہے۔اور اس کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی ہے۔ڈی ایس پی شفیق آباد سرکل شیخ محمد غیاث کے مطابق گرفتار ملزم محمد آصف شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث ہے۔اور ملزم باقاعدہ ریکارڈ یافتہ ہے۔جس پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید برآمدگی کے لیے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -