حکومت نے قرضوں کا 10سالہ ریکارڈ 10 ماہ میں ہی توڑ ڈالا ہے،اشرف بھٹی

حکومت نے قرضوں کا 10سالہ ریکارڈ 10 ماہ میں ہی توڑ ڈالا ہے،اشرف بھٹی

لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے قرضوں کا 10سالہ ریکارڈ 10 ماہ میں ہی توڑ ڈالا ہے، حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں اور بد اعمالیوں کے باعث وسائل سے مالا مال اور بہترین افرادی قوت کی صلاحیت کا حامل ملک بیرونی قرضوں میں جکڑا ہوا ہے اور موجودہ حکمران آئی ایم ایف سے مزید قرضے لے رہے ہیں، عوام پر مہنگائی اور ٹیکسوں کا بوجھ ڈالا جارہا ہے، اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہاہے،تحریک انصاف کی حکومت ایک عوام دشمن حکومت ثابت ہوئی ہے، موجودہ معاشی پالیسی آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی ایما پر بنائی گئی ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔وہ اپنے حلقہ انتخاب کے علاقے بھٹہ سٹاپ میں کارکنوں کے اعزاز میں دی گئی عید ملن پارٹی سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کو آئی ایم ایف کا غلام بنا دیا ہے،آئی ایم ایف کی فرمائش پر شرع سود میں ڈیڑھ فیصد اضافہ کرکے ملکی معیشت،صنعت اور کاروبار کا گلا گھونٹ دیا گیا ہے،پٹرولیم مصنوعات، بجلی،گیس، ادویات سمیت ڈالر کی قیمت میں اضافہ بھی آئی ایم ایف سے کئے جانے والے معاہدے کا حصہ ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1