سیالکوٹ، سینئر صحافی چودھری محمد رشید کا ختم دسواں ادا،خدمات کو خراج عقیدت

سیالکوٹ، سینئر صحافی چودھری محمد رشید کا ختم دسواں ادا،خدمات کو خراج عقیدت

سیالکوٹ (بیورورپورٹ)سنئیر صحافی و چیف ایڈیٹر روزنامہ نوائے شمال چوہدری محمد رشید کے رسم دسواں کا ختم شریف ان کی رہائش گاہ کے قریب نور مسجد کینٹ میں ادا کیا گیا۔ ختم شریف میں روزنامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر مجیب الرحمان شامی، بیوروچیف سیالکوٹ محمد ابریز خان سمیت شہر بھر کی اہم سیاسی وسماجی اورکاروباری شخصیات، صحافتی برادری،وکلاء، ڈاکٹرز اور تاجر برادری سمیت مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔علماء اکرام نے مرحوم کی صحافتی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے اپنی زندگی میں اصولوں پر کبھی سمجھوتا نہیں کیا اور صحافتی میدان میں انکی خدمات ہمیشہ ناقابل فراموش رہیں گی۔

خراج عقیدت

مزید : رائے /راولپنڈی صفحہ آخر