دو بھارتی سکھ یاتریوں کے جتھوں کے شایان شان استقبال کی تیاریاں مکمل

دو بھارتی سکھ یاتریوں کے جتھوں کے شایان شان استقبال کی تیاریاں مکمل

  

لاہور(سٹی رپورٹر)متروکہ وزقف املاک بورڈ حکام نے ہمسایہ ملک بھارت سے آنے والے دو سکھ یاتریوں کے جتھوں کے شایان شان استقبال کی تیاریاں مکمل کر لیں،14جون 2019سے 6جولائی 2019 کے دوران23یوم میں سکھ یاتریوں کے دو گروپس 10دس روزہ یاترا پر پاکستان آئیں گے،پہلے جتھے میں شامل سکھ یاتری کہ14جون سے 23جون تک جاری رہنے والی ’’جوڑ میلہ“/گورو ارجن دیو سنگھ کی شہیدی تقریبات میں شریک ہوں گے۔ذرائع کیمطابق متروکہ وقف املاک بورڈ حکام نے ہمسایہ ملک کے دو سکھ یاتریوں کے جتھوں کے شایان شان استقبال کی تیاریاں مکمل کر لیں،14جون سے 6جولائی کے دوران23یوم میں سکھ یاتریوں کے دو گروپس 10دس روزہ یاترا پر پاکستان آئیں گے پہلے جتھے میں شامل سکھ یاتری کہ14جون سے 23جون تک جاری رہنے والی ’’جوڑ میلہ“/گورو ارجن دیو سنگھ کی شہیدی تقریبات میں شریک ہوں گے۔ ذرائع نے بتایاکہ دوسرے جتھے میں شامل سکھ یاتری 27جون سے 6جولائی 2019 تک جاری رہنے والی مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی تقریبات میں شریک ہوں گے۔

سیکورٹی خدشات کے پیش نظر متروکہ وقف املاک بورڈ حکام نے محکمہ داخلہ پنجاب، پنجاب رینجرز، پنجاب پولیس، سپیشل برانچ، محکمہ صحت پنجاب کے ساتھ معاملات کو حتمی شکل دے دی۔ذرائع نے بتایاکہ لاہور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب،راولپنڈی، گوجرانوالہ، ننکانہ صاحب کی ضلعی حکومتوں کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ پلان ترتیب دے دیا گیا۔ذرائع کے مطابق سیکورٹی خدشات کے پیش نظرسکھ یاتریوں کی بھارت سے آمد اور واپسی کے مواقع پر واہگہ ریلوے سٹیشن اور گردونواح کا علاقہ”نو گو ایریا“ قرار دے دیا جائے گا،داخلہ صرف اور صرف جاری کئے جانے والے خصوصی سیکورٹی پاسز کے ذریعے ہی ممکن ہو سکے گا۔ذرائع کے مطابق پاکستان یاترا پر آنے والے سکھ یاتریوں کو صرف انہی مقامات پر جانے کی اجازت ہو گی، جہاں کا ویزہ انہیں جاری کیا گیا ہو گا،کنٹونمنٹ ایریاز کے علاوہ دیگر ممنوعہ مقامات کی یاترا سکھ یاتریوں کے لئے ممکن نہیں ہو سکے گی۔ذرائع کے مطابق لاہور۔ سکھ یاتریوں کی حفاظت کی غرض سے سکھ یاتریوں کی مقامی دوستوں کے ہمراہ شیڈول سے ہٹ کر پاکستان یاترا کے پروگرامز کی بھی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔

مزید :

رائے -راولپنڈی صفحہ آخر -