پاکستانی سیاست کی ناکام حکومت پی ٹی آئی ہے‘ وقار مہدی

پاکستانی سیاست کی ناکام حکومت پی ٹی آئی ہے‘ وقار مہدی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی، کراچی ڈویژن کے نائب صدر سردار خان، ضلع شرقی کے صدر اقبال ساند اور قائم مقام جنرل سیکریٹری لالا عبدالرحیم نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ قومی اقتصادے سروے رپورٹ سے ثابت ہوگیا ہے کہ پی ٹی آئی پاکستانی سیاست کی بدترین اور ناکام ترین حکومت کے طور پر عیاں ہوگئی ہے‘ وفاقی حکومت کے جھوٹے ترجمانوں کی زبانوں سے ترقی محض بریکنگ اور ہیڈ لائنز تک ہی محدود ہے اسکا عملی طور پر کوئی وجود نہیں ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت صنعتی ترقی، معیشت، ایکسپورٹ، زراعت، مینوفیکچرنگ سمیت اہم معاشی اہداف حاصل کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے جبکہ بلند وبانگ دعوے کرنے والے اورماہر معاشیات کی ٹیم کا چرچا الپانے والے خاموش تماشائی بنے بیٹھے عوام سے جینا کا حق بھی چھینتے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس پارٹی نے اپنے ہی نعروں اور زبان کی عزت نہیں رکھی وہ ملک و قوم کی فکر کیسے کرسکتی ہے‘ پی ٹی آئی نے صاف چلی شفاف چلی سے اب نالائق چلے نا اہل چلے والے سب کچھ تباہ و برباد کرتے چلے جارہے ہیں۔ وفاقی حکومت نے جس طرح ایک سال میں مہنگائی کا سونامی برپا کیا اور ترقی کی شرح 3.3 فیصد تک گرا دی جبکہ مہنگائی9.1 فیصد سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ان حالات میں معیشت کا دیوالیہ یقینی ہوتا جارہا ہے اور کسی بھی ملک کی ترقی اور تباہی اس کی کرنسی اور معیشت سے شروع اور ختم ہوتی ہے۔ پی پی پی رہنماؤں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کا آسیب دیمک کی طرح معیشت کو تباہ وبرباد کررہا ہے جس سے آئندہ آنے والی نسل تک کا نکلنا مشکل ہوگا۔

مزید :

رائے -راولپنڈی صفحہ آخر -