اسپیشل افراد کو سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کررہے ہیں، ممتاز علی شاہ

اسپیشل افراد کو سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کررہے ہیں، ممتاز علی شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیف سیکریٹری سندھ سیدممتاز علی شاہ نے کہا ہے کہ بینائی سے محروم افراد زہین اور فرض شناس ہوتے ہیں انکی خدمت ہمارا مذہبی اور قومی فریضہ ہے اور معاشرے کی تعمیر وترقی میں نابینا بھائی بہنوں سمیت خصوصی افراد کا مخلصانہ کردار نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے جسٹس ہیلپ لائن کے تحت امیگوز ویلفیئر ٹرسٹ فاربلائینڈ کے اراکین اور نابینا طلباء وطالبات کے اعزازمیں چیف سیکریٹری ہاؤس میں منعقدہ تقریب پذیرائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ باصلاحیت خصوصی ظلباء کو عالمی سطح پر متعارف کرائیں گے صوبہ سندھ واحد صوبہ ہے جہاں 5فیصد معذور افراد کے کوٹے پر عملدرآمد کیا جارہا ہے انہوں نے طلبہ وطا لبات اور نابینا افراد میں عیدی اور تحائف بھی تقسیم کیے انہوں نے جسٹس ہیلپ لائن کے صدر ندیم شیخ ایڈوکیٹ امیگوز ویلفیئر ٹرسٹ فاربلائینڈکے صدر انورمسیح پاکستان نرسز فورم کے صدر سلیم مائیکل ایڈوکیٹ،صوبائی کمیشن فاروومن ڈیولپمنٹ نذہت شیریں بلدیاتی ملازمین کے نمائندے سیدذوالفقارشاہ،حارث امین بھٹی،سینئر آفیسر رحمت اللہ شیخ کے ہمراہ کیک کاٹا اور پرتکلف ظہرانے کے اہتمام کیا اور چیف سیکریٹری سندھ نے اپنے ہاتھوں سے نابینا افراد کو کھانا کھلایا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جسٹس ہیلپ لائن کے صدر ندیم شیخ ایڈوکیٹ نے کہا کہ آج کی یہ تقریب ایک منفرد عیدملن ہے جس میں چیف سیکریٹری سندھ نے میزبانی کرکے نابینا افراد کی حوصلہ افزائی کی ہے اور ان میں عیدی تقسیم کی۔انہوں نے صوبہ سندھ میں معذور افراد کی 5فیصد کوٹے پر عملدرآمد کو یقینی بنانے پر انکی کاوشوں کی تعریف کی۔امیگوزویلفیئر ٹرسٹ کے صدر انور مسیح نے کہا کہ نابینا افراد کو معذور کہنے کی بجائے اسپیشل پرسن کہا جائے انکی صلاحیتوں کا اعتراف کرنے پر وہ چیف سیکریٹری سندھ کے مشکور ہیں انہوں نے اپنے مسائل بھی پیش کیے۔

مزید : رائے /راولپنڈی صفحہ آخر