بجٹ میں غریب افراد کے معاشی تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا،محمود مولوی

بجٹ میں غریب افراد کے معاشی تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا،محمود مولوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مشیر برائے وزارت ساحلی امورمحمود مولوی نے کہا ہے کہ حکومت وفاقی بجٹ میں معاشی استحکام کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے والے منصوبوں کو ترجیح دی گئی ہے تاکہ ملک میں نوکریوں کے مسائل حل ہوسکیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے خصوصی بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں مالیاتی نظم و ضبط اور کفایت شعاری پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے جس سے غریب افراد کے معاشی تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔ آئندہ بجٹ غریب دشمن نہیں بلکہ دوست ہوگا اور حکومت غریبوں پر ٹیکسوں اور مہنگائی کا بوجھ نہیں پڑنے دے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکس آمدن بڑھانے کے لیے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ملکی اخراجات کو پورا کیا جاسکے۔ حکومت ٹیکس ادا کرنے والے حضرات کے ساتھ تعاون کررہی ہے جس سے کاروباری برادری کا حکومت کے اوپر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ معاشی نمو کی بحالی کیلئے حکومتی اقدامات بہترین ہیں جس کے باعث مالی سال 20-2019 میں معاشی نمو 4 فیصد ہونے کا امکان ہے۔ اپوزیشن ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے بجائے عوا م کو یہ بتائے کہ پاکستان کو 100ارب ڈالرز کا مقروض کیوں بنایا؟اگر آج پاکستان مقروض نہ ہوتا تو ہمارا شمار ترقی یافتہ ممالک میں ہوتا۔

مزید : رائے /راولپنڈی صفحہ آخر