کراچی، سندھ رینجرز کی کارروائی، ڈکیتی، سٹریٹ کرائمز میں ملوث4ملزم گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی کارروائی، ڈکیتی، سٹریٹ کرائمز میں ملوث4ملزم گرفتار

  

کراچی(آن لائن) پاکستان رینجرز (سندھ) نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر سولجر بازاراور گلستان جوہر کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 4ملزمان محمد عتیق، علی فیصل عرف بچھو، مْحب اللہ اور نْصرت اللہ کو گرفتار کیا۔ ملزمان ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائمزکی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور مسروقہ سامان بھی برآمد کیا گیا ہے اورتمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ،رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03162369996 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔پاکستان رینجرز (سندھ)کی جانب سے کسٹم حکام کو اسمگلنگ کی روک تھام میں تعاون فراہم کرنے کے لیے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران حب چیک پوسٹ پردوران چیکنگ 23355 لیٹر ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ کو ناکام بنا یا گیا۔ اسمگل شدہ 23355 لیٹرایرانی ڈیزل کو کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

رینجرز

مزید :

رائے -راولپنڈی صفحہ آخر -