10 ہزار 578 فٹ بلند جھیل سیف الملوک پر ایمرجنسی ہیلتھ یونٹ قائم

10 ہزار 578 فٹ بلند جھیل سیف الملوک پر ایمرجنسی ہیلتھ یونٹ قائم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مانسہرہ (صباح نیوز)محکمہ صحت مانسہرہ نے پہلی بار سیاحوں کی سہولت کی خاطر 10 ہزار 578 فٹ بلند جھیل سیف الملوک پر ایمرجنسی ہیلتھ یونٹ قائم کر دیا۔ڈی ایچ او مانسہرہ ڈاکٹر شہزاد نے میڈیا کو بتا یا ہے کہ یونٹ کے قیام کا مقصد وزیر اعظم کے وژن کے مطابق سیاحوں کو سہولیات بہم پہنچانا ہے، 10ہزار فٹ سے زائدبلندی پر ہونے کی و جہ سے جھیل سیف الملوک پہنچنے والے اکثر مریض سیاحوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہوتا ہے اور کئی لوگ ایسے میں گھبرا جاتے ہیں جن کو بروقت سہولت پہنچانے کی خاطر محکمہ صحت کا عملہ ایمر جنسی یونٹ میں 24 گھنٹے اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔واضح رہے کہ مقامی انتظامیہ کے اس اقدام پر سیاحوں نے بڑے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
ہیلتھ یونٹ قائم