حلیم عادل شیخ کی شہید میجر معیز مقصود بیگ کی رسم قل میں شرکت

حلیم عادل شیخ کی شہید میجر معیز مقصود بیگ کی رسم قل میں شرکت

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ کی ویزستان میں شہید ہونے والے شہید میجر معیز مقصود بیگ کی رسم قل میں شرکت پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے شہید میجر معیز کے والد مرزا مقصود بیگ و دیگر اہل خانہ و رشتہ داروں سے مسجد حرا میں تعزیت کی اور مرحوم کے ایثال ثواب کے خاطر فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل آئے معیزہم سے ملکر گئے تھے چلتے ہوئے کہا تھا کہ اہنا خیال رکھیے گا مجھے بیٹے کی شہادت ہر فخر ہے جو دشمنوں کو سپورٹ کررہے ہیں ہم ان سے لڑیں گیپوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے شہید میجر کے بھائی احمد مقصود نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا شہادت سے قبل بھائی سے فون پر بات ہوئی تھی انہیں میسج کیا تو کوئی رپلائی نہیں آیا۔ انہوں نے میسج پڑھا نہیں تھا بھائی دوستوں کی طرح تھے۔ انکی کمی محسوس ہوگی لیکن شہادت کا کوئی مول نہیں۔ پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا شہید کے والد کا جزبہ دیکھ کر فخر ہوا جس قوم میں میجر معیز جیسے لوگ ہوں اس قوم کو کوئی پستی میں نہیں دکھیل سکتا سب سن لیں کہ انکی شہادت پر پوری قوم کو فخر ان شہیدوں کی وجہ سے پاکستان قائم ہے۔کچھ سیاسی لوگ دہشت گردوں کو سپورٹ کررہے ہیں پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے۔ شہید میجر معیز نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے جام شہادت نوش فرمایا پوری قوم شہید میجر کو سرخ سلام پیش کرتی ہے۔ پاکستان کے دشمن سازشیں کر رہے ہیں لیکن انکو منہ کی کھانی پڑے گی پاک فوج کا ایک ایک سپاہی ملک کے دفاع کے خاطر کھڑا ہے۔ اس وقت پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے جو ملک دشمنوں عناصروں سے برداشت نہیں ہورہا ہے۔ پاکستان کے دشمن کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں وطن کے دفاع کے خاطر پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔اس موقعہ پر پی ٹی آئی رہنما مظفر شجراع، محمد علی ہکڑو، محمد علی شیروانی، عمران عالم صدیقی، رانا اعظم،ایم پی اے ریاض حیدر و دیگر بھی موجود تھے۔

مزید :

رائے -راولپنڈی صفحہ آخر -