آصف زرداری کو گرفتار کیا گیا تو شدید احتجاج کریں گے‘ فیصل میر

آصف زرداری کو گرفتار کیا گیا تو شدید احتجاج کریں گے‘ فیصل میر

لاہور(پ ر)پیپلزپارٹی کے راہنما فیصل میر نے کہا ہے کہ اگر عمران خان نیب گردی کے ذریعے صدر آصف علی زرداری کو گرفتار کروانے میں کامیاب ہو گئے تو عمران خان اپنے ہاتھوں سے اپنی حکومت کے جلد از جلد خاتمے کی بنیاد رکھ دیں گے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کی صورت میں لاہورمیں احتجاجی مظاہروں کا آغاز کرکے اس تحریک کی بنیاد رکھ دے گی جس کے ذریعے بعد میں مہنگائی اور اس کے ظلم سے نجات دلوانا چاہتی ہیں۔

مزید : رائے /راولپنڈی صفحہ آخر