پنجاب شہباز شریف نے سنوارہ،تبدیلی نے بیڑہ غرق کردیا، عظمی ٰ بخاری

پنجاب شہباز شریف نے سنوارہ،تبدیلی نے بیڑہ غرق کردیا، عظمی ٰ بخاری

  

لاہور(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے پنجاب کو سنوارہ اور تبدیلی نے بگاڑ دیا ہے،شہباز شریف ڈاکٹرز کے سفر سے روکنے کے باوجود پاکستان پہنچے ہیں۔شہباز گل کے بیان پر اپنے ردعمل میں عظمی بخاری نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت نے میٹرو بس،سستی روٹی،لیب ٹاپ سکیم اور اورنج لائن منصوبوں کو شفاف قراردیا۔شہباز شریف کو عدالتوں کے بعد پنجاب حکومت نے بھی ہر منصوبے میں کلین چٹ دی۔انہوں نے کہاکہ کرپشن کا شور مچانے سے شہباز گل اپنے خاموش وزیر اعلیٰ کی نا اہلی نہیں چھپا سکتے۔وزیر اعلیٰ ہاؤس کو جہانگیرترین،چوہدری سرور اور نامعلوم افراد چلا رہے ہیں۔مسلم لیگ ن بہت جلد وزیر اعلیٰ پنجاب کی گمشدگی کا اشتہار دینے جا رہی ہے۔عثمان بزدار کو بہت جلد ”کمپلیٹ ٹرینگ کورم سرٹیفکیٹ“ ملنے والا ہے۔

مزید :

رائے -راولپنڈی صفحہ آخر -