حکومتی ترجمان نکل کردیکھ لیں شہباز شریف وطن پہنچ گئے، ملک پرویز

حکومتی ترجمان نکل کردیکھ لیں شہباز شریف وطن پہنچ گئے، ملک پرویز

لاہور(پ ر)مسلم لیگ (ن) لاہورکے صدر ورکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک،جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر، ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ کرائے کے حکومتی ترجمان اپنے بلوں سے نکلیں اور دیکھیں میاں شہباز شریف پاکستان پہنچ چکے ہیں،اب یہ نالائق حکمرانوں کے نالائق 38ترجمان کہاں چھپ گئے ہیں؟ اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے یہ نا اہل چور حکمران اپنے منطقی انجام کی فکر کریں، ان کا احتساب اب عوام کی طرف سے شروع ہونے والا ہے، حکومت نے انتقام کی سیاست کرنا ہے تو خود بھی تیار ہوجائے، کیوں کہ یہ معاملات پھر رکتے نہیں ہیں۔ عمران خان کی کرپشن حلال ہے اور کسی اور کی غلطی بھی معاف نہیں ہے، حکمران اپنی حکومت چلانے اور اپنی کرپشن پکڑنے میں ناکام ہوئی ہے۔

، حکومتی معاملات کا یہ حال ہے کہ غریب آدمی کا جینا مشکل ہو گیا ہے۔ معیشت وینٹی لیٹر پر ہے، عوام مہنگائی اور عمران خان شریف خاندان کے بغض میں جل رہے ہیں۔ حکومت ان سے سنبھالی نہیں جا رہی نہ ہی ملکی معیشت کی بہتری کے لئے ان کے پاس کوئی پروگرام ہے یہ سب اناڑی کھلاڑیوں کا نالائق ٹولہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور ایئر پورٹ پر میاں شہباز شریف کی آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پر ارکان اسمبلی علی پرویز ملک،غزالی سلیم بٹ،رانا احسن شرافت،عامر خان سید توصیف شاہ،رانا احسن شرافت چوہدری عبدالمجید چن نمبردار اور جاوید اقبال سمیت دیگربھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا کام دھمکیاں دینا نہیں بلکہ کام کرنا ہوتاہے اپوزیشن شور مچاتی رہتی ہے حکومت صحیح طریقے سے ایوان چلائے پنجاب میں توانائی کے پانچ ہزار میگا واٹ کے منصوبے لگے۔ ایک سو ساٹھ ارب روپے کی بچت کی گئی۔ پاکستان میں اس کی مثال نہیں ملتی۔اور پھر تیز ترین طریقے سے یہ منصوبے مکمل بھی ہوئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے 3 ہزار ارب روپے کے ترقیاتی کام کیے ہیں لیکن آج ملک کا غریب مہنگائی میں پس رہا ہے۔ آئی ایم ایف پر جانے کے بعد اب مہنگائی بڑھے گی۔

مزید : رائے /راولپنڈی صفحہ آخر