پاکستانیوں کے بیرون ملک 12ارب ڈالر اثاثوں کا سراغ لگا لیا: شہزاد اکبر

پاکستانیوں کے بیرون ملک 12ارب ڈالر اثاثوں کا سراغ لگا لیا: شہزاد اکبر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے پاکستانیوں کے بیرون ملک 12 ارب ڈالرز کے اثاثوں کا پتاچلا لیا گیا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شہزاد اکبر نے کہا پاکستان کی گرے اکانومی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے حکومت ہرممکن اقدامات اٹھارہی ہے،ہمیں 26 ممالک سے ڈیڑھ لاکھ اکاونٹس کا ڈیٹا موصول ہو چکا ہے، پاکستانیوں کے بیرون ملک 12 ارب ڈالرزکے اثاثوں کا پتاچلا لیا گیا ہے۔شہزاد اکبر نے کہا کہ بے نامی ایکٹ قا نو ن کا نفاذ بہت ضروری ہے، جتنے بے نامی اثاثے ہوں گے انہیں ضبط کیا جائے گا، پاکستان نے برطانیہ کے ساتھ مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے ہیں، جس سے دونوں ملک شہریوں کی بینکنگ معلومات کا تبادلہ کرسکیں گے۔معاون خصوصی نے مزید کہا کہ شہباز شریف کے دور حکومت میں سلمان شہباز کے اثاثے 85 فیصد بڑھے، شہبازشریف کے ایک صاحبزا د ے کو ایک ارب 30 کروڑ روپے براہ راست موصول ہوئے مگر شہباز شریف کسی سوال کا جواب نہیں دے رہے، شاید شہبازشریف اثاثوں سے متعلق لندن سے جواب لے کر آئے ہوں۔فیصل واوڈا کے خلاف تحقیقات سے متعلق شہزاد اکبر نے کہا کہ فیصل واوڈا اور خسرو بختیار کے خلاف شکایات نیب میں تصدیق کے مرحلے پر ہیں تاہم  فیصل واوڈا کے جو اثاثے بتائے جا رہے ہیں میرے خیال میں وہ ظاہر شدہ ہیں۔

شہزاد اکبر

مزید : صفحہ اول /رائے