خان صاحب اپنی نااہلی کا ملبہ سابق حکومتوں پر نہ ڈالیں،نفیسہ شاہ

خان صاحب اپنی نااہلی کا ملبہ سابق حکومتوں پر نہ ڈالیں،نفیسہ شاہ

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ خان صاحب اپنی نااہلی کا ملبہ سابق حکومتوں پر نہ ڈالیں۔ ہمارا روز اول سے موقف ہے کہ عمران خان میں ملکی امور سمجھنے کی اہلیت نہیں ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان نے صرف سونامی پر یوٹرن نہیں لیا۔ یہ سونامی مہنگائی کے مارے عوام کو نگل رہی ہے۔ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ۔ عمران خان کو پتہ ہی نہیں مہنگائی کا عذاب کیسا ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جب کپتان ہی نالائق ہو تو ان کی ٹیم کیسی ہوگی۔ عمران خان کے متعلق صرف یہ کہا جائے گا کہ وہ آئے، تباہی کی اور چلے گئے۔

نفیسہ شاہ

مزید : صفحہ اول /رائے