قومی اقتصادی سروے آج شام جاری کیا جائے گا

قومی اقتصادی سروے آج شام جاری کیا جائے گا
قومی اقتصادی سروے آج شام جاری کیا جائے گا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اقتصادی سروے آج شام جاری کیا جائے گا، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اقتصادی سروے جاری کریں گے،وزیر اعظم کو اقتصادی سروے کی پہلی کاپی پیش کی جائے گی،دہشتگردی کے نقصانات بھی اقتصادی سروے کاحصہ ہوں گے اس کے علاوہ قرضوں اور ترسیلات زر سے متعلق تفصیلات بھی سروے کا حصہ ہوں گی۔

قومی اقتصادی سروے کے مطابق جولائی سے اپریل کے دوران ترسیلات زر میں 8.5 فیصد اضافہ ہواجبکہ جولائی سے اپریل کے دوران برآمدات 19 ارب 10 کروڑڈالررہیں،سروے کے مطابق10ماہ میں ترسیلات زر 17 ارب 80 کروڑ ڈالر رہے، جبکہ گزشتہ مالی سال بھی برآمدات 19 ارب 10 کروڑڈالررہیں،قومی اقتصادی سروے کے مطابق جولائی سے اپریل کے دوران درآمدات میں 8 فیصد کمی ہوئی،جولائی سے اپریل کے دوران درآمدات 45 ارب 40 کروڑڈالررہیں۔

سروے کے مطابق 10 ماہ کے دوران تجارتی خسارہ میں 8.4 فیصدکمی واقع ہوئی ،10ماہ میں تجارتی خسارہ 26 ارب 30 کروڑڈالررہا،سروے کے مطابق جولائی سے مارچ میں صنعتی پیداوارمیں 2.9 فیصدکمی ہوئی جبکہ جولائی سے اپریل کے دوران ایل این جی کی درآمدات میں 46 فیصداضافہ ہوا،9ماہ میں 2 ارب 70 کروڑ ڈالر مالیت کی ایل این جی درآمدہوئی،سروے کے مطابق خام تیل کی درآمدات میں 14 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،9ماہ میں 3 ارب 80 کروڑ ڈالر کاخام تیل درآمد کیاگیا،سروے کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 14 فیصد کمی ہوئی ،جولائی سے اپریل کے دوران جاری کھاتے 11 ارب 58 کروڑڈالررہے جبکہ گزشتہ مالی سال جاری کھاتوں کا حجم 15 ارب 86 کروڑڈالرتھا،فی کس آمدن، سرمایہ کاری،مہنگائی سمیت کوئی ہدف حاصل نہ ہوسکا ۔

قومی اقتصادی سروے کے مطابق ڈالرکی قدر میں اضافہ کے باعث فی کس آمدن میں 136 ڈالر کمی ہوئی،فی کس آمدن 1652 ڈالر سے کم ہوکر1516 تک پہنچ گئی،روپیہ میں فی کس آمدن ایک لاکھ 81 ہزار سے2 لاکھ 6 ہزارہوگئی،فکس انویسٹمنٹ 15.6 فیصد ہدف کے برعکس 13.8 فیصد رہی،رواں مالی سال کے دوران مہنگائی6 فیصد ہدف کے برعکس 7.5 فیصد رہی ،سروے کے مطابق 9 ماہ میں ترسیلات زرمیں 8.7 فیصد اضافہ ہوسکا،کرنٹ اکاو¿نٹ خسارے کاتناسب 5.7 سے 4.4 فیصد تک پہنچ گیا،مارچ کے دوران صنعتی ترقی میں 10.6 فیصد کمی ہوئی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -