عید کے بعد ڈالر کی قدر میں اضافہ

عید کے بعد ڈالر کی قدر میں اضافہ
عید کے بعد ڈالر کی قدر میں اضافہ

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت آئندہ چند دنوں میں نئے مالی سال کا بجٹ پورا کرنے جارہی ہے جس میں کئی نئے ٹیکسز لگنے کا امکان ظاہر کیا جارہاہے تاہم دوسری جانب عید کے بعد کاروبار کا آغاز ہوتے ہی ڈالر مہنگا ہو گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 40 پیسے اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد ڈالر 149 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے جبکہ عید کی تعطیلات سے پہلے انٹر بینک میں ڈالر 148 روپے 60 پیسے پر بند ہواتھا ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار کے آغاز میں ہی مندی کا رجحان پیدا ہو گیاہے ۔ کاروبار کا آغاز ہوا تو سٹاک مارکیٹ 35 ہزار 505 پوائنٹس پر تھی تاہم آدھے گھنٹے کے بعد اس میں 498 پوائنٹس کمی آئی جس کے بعد 100 انڈیکس 35 ہزار 7 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔

مزید : بزنس