مہندرا سنگھ دھونی نے گھٹنے ٹیک دئیے، آسٹریلیا کیخلاف میچ میں کون سے دستانے پہنے تھے؟ تصویر سامنے آ گئی

مہندرا سنگھ دھونی نے گھٹنے ٹیک دئیے، آسٹریلیا کیخلاف میچ میں کون سے دستانے ...
مہندرا سنگھ دھونی نے گھٹنے ٹیک دئیے، آسٹریلیا کیخلاف میچ میں کون سے دستانے پہنے تھے؟ تصویر سامنے آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق بھارتی کپتان اور وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی نے آئی سی سی کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے ہیں جنہوں نے آسٹریلیا کے خلاف عالمی کپ کے میچ میں بھارتی فوجی نشان والے دستانے نہیں پہنے۔
تفصیلات کے مطابق مہندرا سنگھ دھونی نے عالمی کپ 2019ءمیں جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے پہلے میچ میں فوج کے نشان والے دستانے پہن کر میچ کھیلا تھا جس پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے دو روز قبل دھونی کو یہ دستانے پہننے سے روک دیا تھا۔آئی سی سی کے قوانین و ضوابط کے مطابق کرکٹ کے ساز و سامان بنانے والی کمپنیوں کو اپنے لوگوز کرکٹ کٹس اور دیگر سامان پر لگانے کی اجازت ہے تاہم دھونی یا بھارتی ٹیم کی جانب سے فوج کے نشان والے دستانے پہننے کی باضابطہ اجازت نہیں لی گئی۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو اس معاملے کو حل کرنے کی ہدایت کی تھی۔


پاکستان کے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھی اس حوالے سے ٹویٹ کی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ”دھونی انگلینڈ میں کرکٹ کھیلنے گئے ہیں، نہ کہ جنگ کرنے“۔ اس پر بھارتیوں نے خوب شورو غوغا کیا اور ان کی ٹویٹ پر تبصرے کرتے رہے جس پر فواد چوہدری نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا ”دھونی کے کرکٹ میچ کو مہابھارتا کیساتھ گڈمڈ کرنے سے متعلق اپنی ٹویٹ پر بھارتیوں کا ردعمل دیکھ کر بہت حیران ہوا ہوں۔ اتنا غصہ! بھائی کرکٹ کو شریفوں کا کھیل ہی رہنے دیںاور اسے بھارتی سیاست کی ٹرف مت بنائیں۔“

مزید :

کھیل -