امریکی دھمکیوں پر ایران بھی میدان میں آگیا، میزائل دفاعی نظام افواج کے سپرد

امریکی دھمکیوں پر ایران بھی میدان میں آگیا، میزائل دفاعی نظام افواج کے سپرد
امریکی دھمکیوں پر ایران بھی میدان میں آگیا، میزائل دفاعی نظام افواج کے سپرد

  

تہران (ویب ڈیسک) ایران نے مقامی طور پر تیارکردہ میزائل دفاعی نظام اپنی افواج کے سپرد کردیا، دعویٰ کیا گیا کہ یہ بیک وقت چھ اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل عامر حاتمی نے دفاعی نظام فورسز کے سپرد کیے جانے کے موقع پر کہا کہ پندرہ خرداد دشمن کے جنگی طیاروں اور ڈرونز کو ایک سو بیس کلومیٹر کے فاصلے تک نشانہ بناسکتا ہے۔ایرانی حکام کا دعویٰ ہے کہ دفاعی نظام پینتالیس کلومیٹر کے رقبے میں سٹیلتھ ٹیکنالوجی کے حامل اہداف کا بھی پتا چلاسکتا ہے۔

مزید : بین الاقوامی