بڑے یورپی ملک نے پاکستان کو دی جانیوالی امداد اور جاری پروگرامز پر نظر ثانی کا فیصلہ سنا دیا

بڑے یورپی ملک نے پاکستان کو دی جانیوالی امداد اور جاری پروگرامز پر نظر ثانی ...
بڑے یورپی ملک نے پاکستان کو دی جانیوالی امداد اور جاری پروگرامز پر نظر ثانی کا فیصلہ سنا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن) برطانیہ کا پاکستان کو دی جانیوالی امداد اور اس سے چلنے والے پروگرامز پر نظر ثانی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ برطانوی وزیر برائے بین الاقوامی ترقی لزسگ نے اس سلسلے میں حکومت پاکستان کو آگاہ کردیا ہے۔

برطانوی پارلیمنٹ (ہائوس آف کامنز) میں رکن اسمبلی لارڈ ڈیوڈ ایلٹن David Alton کے سوالات کے جواب میں برطانوی وزیر کا کہناتھا کہ پاکستان میں برطانوی حکومت کی جانب سے دی جانے والی اربوں روپے کی امداد سے مثبت اقدامات نہیں کیے جارہے ہیں۔

برطانوی وزیر لزسگ نے کہا کہ حکومت پاکستان کو اس سلسلے میں باقاعدہ طور پر آگا ہ کردیا گیا ہے، اور پاکستان نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے کمیشن بنانے اور مسیحیوں کے مسائل سے متعلق باقاعدہ قانون سازی کرنے کا عندیہ دیا ہے۔