بھارت اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا، ورلڈکپ میں پاک، بھارت میچ سے متعلق ایسا اشتہار بنا ڈالا کہ آپ کو بھی غصہ آ جائے

بھارت اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا، ورلڈکپ میں پاک، بھارت میچ سے متعلق ایسا ...
بھارت اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا، ورلڈکپ میں پاک، بھارت میچ سے متعلق ایسا اشتہار بنا ڈالا کہ آپ کو بھی غصہ آ جائے

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی ورلڈکپ 2019ءکا میلہ زور و شور سے جاری ہے لیکن سب 16 جون کے منتظر ہیں کیونکہ اس روز میگا ایونٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا ہو گا۔ جی ہاں! پاک، بھارت میچ کا انتظار کسے نہیں ہوتا، حتیٰ کہ کرکٹ کا شوق نہ رکھنے والے افراد بھی یہ میچ ضرور دیکھتے ہیں۔

چیمپینز ٹرافی 2017ءکا فائنل میچ 18 جون کو پاکستان اور بھارت کے درمیان شیڈول ہوا تو بھارتیوں نے ’باپ، بیٹا‘ کی باتیں شروع کر دیں لیکن میچ کے روز بھارتیوں کی یہ ’خواہش‘ الٹی پڑ گئی اور بھارت کو شرمناک شکست ہوئی اور اب میگاایونٹ میں پاک، بھارت ٹاکرے سے قبل بھی بھارت نے ایسی ہی حرکتیں شروع کر دی ہیں۔

بھارت نے ایک مرتبہ پھر ایسا اشتہار بنا دیا ہے جس میں وہ ایک مرتبہ پھر خود کو ’مہان‘ ثابت کرنے کی کوشش میں مصروف ہے اور یہ پیغام دینے کی کوشش کر رہا ہے کہ وہ باپ ہے اور پاکستان بیٹا، اور بھارتیوں کی جانب سے اشتہار کو تیزی کیساتھ وائرل کیا جا رہا ہے جس پر نیوٹرل شائقین کرکٹ حیران پریشان ہیں کہ کس طرح ایک کرکٹ میچ کو سیاست اور انا کی شکل دی جا رہی ہے۔

مزید :

کھیل -