ڈالر کی قدر میں ہوشربا اضافہ

ڈالر کی قدر میں ہوشربا اضافہ
ڈالر کی قدر میں ہوشربا اضافہ

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے نئے مالی سال میں مزید ٹیکسز لگائے جانے کی خبریں آ رہی ہیں جس پر عوام پریشان دکھائی دے رہے ہیں تاہم اس کے علاوہ ڈالر کی اڑان ہے کہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق عید کے بعد کاروبار کا آغازہوتے ہی ڈالر نے پرواز شروع کر دی ہے اور انٹر بینک میں اب تک ڈالر ایک روپیہ 40 پیسے مہنگا ہو گیاہے ، ڈیلرز کا کہناتھاہے کہ ڈالر 150 روپے تک ٹریڈ کر رہاہے ۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے 70 پیسے اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد ڈالر 151 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔ ڈالر کی قدر میں اضافے کے باعث پاکستان کے بیرونی قرضوں میں بھی ہوشربا اضافہ ہو تاہے ۔اس کے علاوہ سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی کا رجحان جاری ہے اور 100 انڈیکس کم ہوکر 34 ہزار کی سطح پر آ گیاہے ۔

مزید : بزنس