بلا آخر حکومت نے امریکیوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ، ملک کے دروازے امریکی شہریوں کیلئے کھول دیئے

بلا آخر حکومت نے امریکیوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ، ملک کے دروازے امریکی ...
بلا آخر حکومت نے امریکیوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ، ملک کے دروازے امریکی شہریوں کیلئے کھول دیئے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے امریکی شہریوں کو پانچ سالہ ملٹی پل اینٹری ویزا جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور وہ بھی ایسے حالات میں جب امریکہ حکومت نے پاکستانیوں کو پانچ سالہ ویزا جاری کرنے کی پالیسی تبدیل کر دی ہے ۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ نے امریکہ میں پاکستانی سفارتی مشنز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ امریکی شہریوں کو نئی پالیسی کے تحت ویزا جاری کریں ۔وزات کی جانب سے اس تبدیلی سے متعلق 10 مئی کو سب سے پہلے اسلام آباد میں امریکی ایمبسی کو آگاہ کیا گیا تھا ۔وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے یہ فیصلہ سیاحت کو فروغ دینے کیلئے کیا گیا ہے کہ امریکی شہریوں کو پانچ سالہ ویزا جاری کیا جائے گا جس کے تحت وہ زیادہ سے زیادہ ملک میں تین مہینے تک قیام کر سکیں گے ۔

امریکہ کی جانب سے پاکستان کی ویزا پالیسی میں یہ مطالبہ لمبے عرصہ سے کیا جارہا تھا لیکن حال ہی میں جب پاکستان کی جانب سے جواب نہیں دیا گیا تو امریکہ نے اپنی پالیسی میں تبدیلی کر لی ۔امریکہ کی جانب سے پاکستانیوں کو سیاحت اور ویزٹ کیلئے پانچ سالہ ملٹی پل ویزا دیا جاتا تھا جبکہ کچھ معاملات میں صحافیوں سمیت دیگرکئی افراد کو بھی یہ یہی سہولت دی جاتی تھی اور اس کے جواب میں امریکہ کی جانب سے بھی اپنے شہریوں کیلئے ایسی ہی سہولتوں کا مطالبہ کیا گیا تھا لیکن اب امریکہ کی جانب سے زیادہ تر پاکستانیوں کو صرف تین مہینے کا ویزا ہی جاری کیا جارہا ہے ۔

مزید :

قومی -