’شاہ محمود قریشی اور یوسف رضاگیلانی مل کر کام کرنے کو تیار ہیں اور میں چاہتا ہوں کہ۔۔۔“ مخدوم جاوید ہاشمی نے انکشاف کردیا

’شاہ محمود قریشی اور یوسف رضاگیلانی مل کر کام کرنے کو تیار ہیں اور میں چاہتا ...
’شاہ محمود قریشی اور یوسف رضاگیلانی مل کر کام کرنے کو تیار ہیں اور میں چاہتا ہوں کہ۔۔۔“ مخدوم جاوید ہاشمی نے انکشاف کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ویب ڈیسک) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ صوبہ کے لیے یوسف رضا گیلانی اور شاہ محمود سے مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہوںاور چاہتا ہوں تینوں مل کر لاہور میں پریس کانفرنس کرکے جدوجہد کا آغاز کریں،موجودہ حکومت جنوبی پنجاب صوبہ نہیں بناسکتی، ان کے پاس آئین میں ترمیم کیلئے مطلوبہ اکثریت نہیں ہے ، معلوم نہیں شاہ محمود کس طرح صوبہ بنانے کی بات کررہے ہیں، اشرف اقبال بھٹہ اور مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی ارکان کی بیشتر تعداد جنوبی پنجاب سے تعلق رکھتی ہے ، اگر علیحدہ صوبہ بنا بھی تو پنجاب میں پی ٹی آئی حکومت دھڑام سے گر جائے گی اور پی ٹی آئی یہ ہرگز برداشت نہیں کر پائے گی، ہر پارٹی صوبہ بنانے کا دعویٰ کرکے سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے۔