لینڈریکارڈ اتھارٹی نے فرد اور انتقال کی فیس میں اضافہ کردیا

لینڈریکارڈ اتھارٹی نے فرد اور انتقال کی فیس میں اضافہ کردیا
لینڈریکارڈ اتھارٹی نے فرد اور انتقال کی فیس میں اضافہ کردیا

  

منڈی بہائوالدین (ویب ڈیسک) پنجاب لینڈریکارڈ اتھارٹی نے بغیر قطار میں لگے فرد کی 1500 انتقال کی فیس 5 ہزار روپے مقرر کردی۔

روزنامہ ایکسپریس کے مطابق لینڈریکارڈ اتھارٹی نے اپنی نااہلی اور ناکامی پر پردہ ڈالنے اور عوام میں جیبیں کاٹنے کے لیے نیا شیڈول جاری کردیا ہے کہ رش ہونے کی وجہ سے جو لائن میں لگ کر انتقال یا فرد حاصل نہیں کرنا چاہتا وہ فرد کے لیے 1500 روپے اور انقال کروانے کے لیے 5000 روپے کاﺅنٹر پر جمع کروائے اسے فوری فارغ کردیا جائے گا۔

عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مطالبہ کیا ہے کہ فیس بڑھانے کی بجائے کاﺅنٹر کی تعداد میں اضافہ کیا جائے تاکہ رش سے فوری نمٹا جائے محکمہ لینڈ ریکارڈ میں عوام کیلئے آسانیاں فراہم کی جائیں اور ان کے خون پسینے کی کمائی سے رینیو اکٹھا نہ کیا جائے۔

مزید : کسان پاکستان /علاقائی /پنجاب /منڈی بہائو الدین