ورلڈ کپ ،جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ

ورلڈ کپ ،جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ
ورلڈ کپ ،جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ

  


لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن ) جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ورلڈ کپ کا 15واں میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔جنوبی افریقا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 7.3 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 29 رنز بنائے تھے کہ بارش کے باعث میچ روک دیا گیا۔

ساو¿تھمپٹن کے روز باو¿ل گراو¿نڈ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو پروٹیز اوپنرز کوئنٹن ڈی کوک اور ہاشم آملہ نے اننگز کا آغاز کیا۔ جنوبی افریقا کا مجموعی اسکور 11 تھا تو ہاشم آملہ کوٹریل کا شکار بن گئے اور کرس گیل کو کیچ دے بیٹھے جس کے بعد دوسری وکٹ پر ایڈن مارکرم میدان میں اترے اور 5 رنز بنانے کے بعد میدان بدر ہوگئے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے دونوں وکٹیں شیلڈن کوٹریل نے حاصل کیں۔

مزید : کھیل