محسن داوڑ اور علی وزیر کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

محسن داوڑ اور علی وزیر کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر
محسن داوڑ اور علی وزیر کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ٹی ایم کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی گئی ہے ۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق محسن داوڑ اور علی وزیر کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست ڈیموکریٹ پارٹی آف پاکستان کے سابق چیئرمین فتح یاب خالد کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیاہے دونوں رکن اسمبلی ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہیں اس لیے انہیں نااہل قرار دیا جائے ۔درخواست گزار نے الزام عائد کیا ہے کہ محسن داوڑ اور علی وزیر نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حلف کی خلاف ورزی کی ہے۔محسن داوڑ اور علی وزیر کو آرٹیکل 62، 63 کی بنیاد پر نااہل قرار دیکر قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت سے فوری روکا جائے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ علی وزیر اور محسن داوڑ کی سیاسی سرگرمیوں پر بھی پابندی لگائی جائے۔

مزید : قومی