عوام جلد خوشحال پاکستان دیکھیں گے : عثمان بزدار
لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے دعویٰ کیا ہے کہ عوام جانتے ہیں کہ سابق حکمرانوں نے معیشت کی بربادی کی،ملک کو درست سمت میں لے جانے کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں،عوام بہت جلد خوشحال اور بدلا ہوا پاکستان دیکھیں گے۔
اپنے ایک بیان میں ان کاکہناتھاکہ سابق حکمرانوں نے وطن عزیز کے بچے بچے کو مقروض کر کے پاکستان کے ساتھ ظلم کیا،ماضی کی حکومتوں نے عوام کے نام پر قرضے لئے لیکن عوام پر خرچ نہ کیے،موجودہ حکومت کوورثے میں تباہ حال معیشت اورکھوکھلے قومی ادارے ملے، معیشت کوصحیح ٹریک پر لانے کیلئے مشکل فیصلے کیے ہیں۔ان کاکہناتھاکہ پاکستان کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کا سفرکھوٹا کرنے والوں کو اپنے کیے کا حساب دینا ہوگا۔