” کون ہیں جو باہر سے لاکھوں ڈالر ز شریف خاندان کو بھجواتے رہے ؟ مشیر احتساب کے اس سوال پر روف کلاسرا کا جواب سن کر ہر کسی کی ہنسی نکل جائے گی

” کون ہیں جو باہر سے لاکھوں ڈالر ز شریف خاندان کو بھجواتے رہے ؟ مشیر احتساب ...
” کون ہیں جو باہر سے لاکھوں ڈالر ز شریف خاندان کو بھجواتے رہے ؟ مشیر احتساب کے اس سوال پر روف کلاسرا کا جواب سن کر ہر کسی کی ہنسی نکل جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نوازشریف اس وقت العزیزیہ ریفرنس میں جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں تاہم پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور مشیر احتساب شہزاد اکبر نے میڈیا سے گفتگو میں ایک سوال کیا جس پر روف کلاسرا نے سوشل میڈیا پر ایسا جواب دیدیا کہ سن کر یقینا آپ بھی مسکرا دیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق شہزاد اکبر نے سوال کیا کہ ” کون لوگ ہیں جو شریف خاندان کو لاکھوں ڈالر ز کی ٹی ٹیز بھجواتے رہے ؟ “ شہزاد اکبر کا یہ سوال دیکھ کر سینئر صحافی روف کلاسرا میدان میں آئے اور ٹویٹر پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ ’ بے چارے غیر غربا لوگ ہیں اور کون ، گھریلو ملازمین اپنے مالکان کو مشکل میں دیکھ کر عمر بھر کی کمائی اور بچت جو لاکھوں ڈالرز میں بیرون ملک رکھی ہوئی تھی وہ لندن اور دبئی سے شریفوں کو بھیجتے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج کل مشکل وقت مالکان سے ایسی وفاداری اور نمک حلالی کہاں ملتی ہے ، اسے سراہنا چاہیے نہ کہ مقدمات بنا کر دیں ۔“

مزید :

قومی -اہم خبریں -