نیب کی ٹیم زرداری کی گرفتاری کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئی لیکن ایوان کی حدود میں گرفتاری سے قبل نیب کو کیا کچھ کرنا پڑے گا؟ وہ بات جو شاید آپ کو معلوم نہیں

نیب کی ٹیم زرداری کی گرفتاری کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئی لیکن ایوان کی ...
نیب کی ٹیم زرداری کی گرفتاری کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئی لیکن ایوان کی حدود میں گرفتاری سے قبل نیب کو کیا کچھ کرنا پڑے گا؟ وہ بات جو شاید آپ کو معلوم نہیں

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیب کی ٹیم سابق صدرآصف زرداری کی گرفتاری کیلئے پارلیمنٹ ہاﺅس پہنچ گئی ،اگر سابق صدر آصف زرداری پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں داخل ہوگئے تو گرفتار نہیں ہو سکیں گے،پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے سے گرفتاری کےلئے سپیکر کی اجازت ضروری ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہائیکورٹ سے میگا منی لانڈرنگ کیس میں درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد قومی احتساب بیورو(نیب) کی ٹیم سابق صدر کی گرفتاری کےلئے پارلیمنٹ ہاﺅس پہنچ گئی، نیب نے گرفتاری کیلئے پولیس اور ضلعی انتظامیہ سے بھی مدد مانگ لی ،اگر سابق صدر آصف زرداری پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں داخل ہوگئے تو گرفتار نہیں ہو سکیں گے،پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے سے گرفتاری کےلئے سپیکر کی اجازت ضروری ہوگی،نیب کی ٹیم سابق صدر کا پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر انتظار کرے گی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد