اس حکومت سے یہی امید تھی،پیپلزپارٹی کٹھ پتلی حکومت کی چیرہ دستیوں کا مقابلہ کرے گی ،خورشیدشاہ

اس حکومت سے یہی امید تھی،پیپلزپارٹی کٹھ پتلی حکومت کی چیرہ دستیوں کا مقابلہ ...
اس حکومت سے یہی امید تھی،پیپلزپارٹی کٹھ پتلی حکومت کی چیرہ دستیوں کا مقابلہ کرے گی ،خورشیدشاہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے آصف زرداری کی درخواست ضمانت مسترد ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس حکومت سے یہی امید تھی ،انتقامی کارروائیوں سے پیپلزپارٹی کمزور نہیں ہوگی،پیپلزپارٹی کٹھ پتلی حکومت کی چیرہ دستیوں کا مقابلہ کرے گی ۔

پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ یہ صورتحال افسوسناک ہے ،دوسروں کے کیسز میں دوران انویسٹی گیشن گرفتاری نہیں ہوئی ،اس حکومت سے یہی امید تھی ،اس قسم کے کیس پہلے بھی بنائے گئے ،ماضی میں بھی ایسے کیسز میں کچھ ثابت نہیں ہوا،زرداری صاحب نے پہلے بھی گرفتاریوں کا ڈٹ کر سامنا کیا،خورشید شاہ نے کہا کہ انتقامی کارروائیوں سے پیپلزپارٹی کمزور نہیں ہوگی،پیپلزپارٹی کٹھ پتلی حکومت کی چیرہ دستیوں کا مقابلہ کرے گی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -