”یہ دو ٹیمیں ورلڈکپ میں سب سے مضبوط ہیں“ مصباح الحق کی بات پر آپ بھی حیران رہ جائیں

”یہ دو ٹیمیں ورلڈکپ میں سب سے مضبوط ہیں“ مصباح الحق کی بات پر آپ بھی حیران رہ ...
”یہ دو ٹیمیں ورلڈکپ میں سب سے مضبوط ہیں“ مصباح الحق کی بات پر آپ بھی حیران رہ جائیں

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ بھارت اور انگلینڈ آئی سی سی ورلڈکپ 2019ءمیں سب سے مضبوط ٹیمیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے ٹورنامنٹ میں جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کیخلاف اپنے دونوں میچ ہی زبردست طریقے سے جیتے جبکہ انگلینڈ نے جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کو تو شکست سے دوچار کیا مگر پاکستان کے ہاتھوں اسے حیرت انگیز طور پر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ”تمام ماہرین کے مطابق بھارت اور انگلینڈ بظاہر سب سے مضبوط ٹیمیں ہیںاور باقی تمام ٹیمیں ان سے پیچھے نظر آتی ہیں۔ یہ ممکن نہیں کہ کوئی ٹیم ہار نہیں سکتی یا کوئی دوسری ٹیم ان سے جیت نہیں سکتی، مثلاً انگلینڈ ہاری ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ بھارت کو شکست نہیں ہو سکتی، مگر دونوں ٹیمیں کاغذوں پر خاصی مضبوط نظر آتی ہیں۔“

مزید :

کھیل -