نیب آصف زرداری کو کس جیل میں رکھے گی ؟سینئر صحافی حامد میر نے حیران کن انکشاف کر دیا

نیب آصف زرداری کو کس جیل میں رکھے گی ؟سینئر صحافی حامد میر نے حیران کن انکشاف ...
نیب آصف زرداری کو کس جیل میں رکھے گی ؟سینئر صحافی حامد میر نے حیران کن انکشاف کر دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی حامد میر نے کہاہے کہ آصف زرداری کو کراچی ، حیدرآباد ، راولپنڈی یا لاہور کی جیل میں سے کس جیل میں رکھا جائے گا یہ فیصلہ نیب کو کرنا ہے لیکن سابق صدر کا عید سے پہلے خیال تھا کہ نیب انہیں لاہور کی کوٹ لکھپت یا اڈیالہ جیل میں رکھے گی۔

سینئر صحافی حامد میر نے آصف زرداری اور فریال تالپور کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج ہو نے پر تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری چھ سات مہینے سے کہہ رہے تھے کہ میں گرفتاری کیلئے تیار ہوں ، پچھلے سال نومبر اور دسمبر میں مختلف میڈیا ہاﺅسز کے لوگوں نے دعویٰ شروع کر دیا تھا کہ آصف زرداری آج یا کل گرفتار کر لیا جائے گا تاہم دو اڑھائی ماہ سے آصف زرداری نے بھی اپنا جیل جانے والا بیگ تیار کر لیا تھا ، وہ اسلام آباد میں موجود ہیں اور نیب انہیں گرفتار کر سکتی ہے ۔

حامد میر کا کہناتھا کہ اہم چیز یہ ہے کہ آصف زرداری کو کراچی ، حیدرآباد ، راولپنڈی یا لاہور میں سے کس جیل میں رکھا جائے گا ،یہ فیصلہ تو نیب کو ہی کرنا ہے تاہم آصف زرداری کا عید سے پہلے خیال تھا کہ نیب انہیں پنجاب اڈیالہ یا لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں رکھیں گے کیونکہ شائد حیدرآباد اور کراچی کی جیل میں رکھا گیا تو سندھ حکومت انہیں سہولتیں زیادہ دے دی گی جبکہ حکومت کا خیال ہے کہ انہیں سہولتیں زیادہ نہ ملیں ۔

مزید : قومی