آصف زرداری کی گرفتاری،نیب کی ٹیم زرداری ہاﺅس میں داخل ہو گئی

آصف زرداری کی گرفتاری،نیب کی ٹیم زرداری ہاﺅس میں داخل ہو گئی
آصف زرداری کی گرفتاری،نیب کی ٹیم زرداری ہاﺅس میں داخل ہو گئی

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو(نیب)کی ٹیم زرداری ہاﺅس پہنچ گئی ،پولیس کی بھاری نفری بھی زرداری ہاﺅس کے باہر پہنچا دی گئی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہائیکورٹ سے آصف زرداری کی درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد نیب کی ٹیم زرداری ہاﺅس پہنچ گئی ،نیب نے سابق صدر کی گرفتاری کیلئے پولیس اور ضلعی انتظامیہ سے مدد مانگ لی جس پر پولیس کی بھاری نفری زرداری ہاﺅس کے باہر پہنچا دی گئی ،پولیس نے زرداری ہاﺅس جانے والے راستوں کو رکاوٹیں لگا کر بلاک کردیا،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد بھی اس موقع پر موجود ہیں،پیپلزپارٹی کے رہنمایوسف رضاگیلانی،خورشیدشاہ،قمر زمان کائرہ، مصطفی نواز کھوکھراور دیگر زرداری ہاﺅس پہنچ گئے۔پیپلزپارٹی کے رہنما مصطفی نواز کھوکھر نیب کی ٹیم کو لے کر زرداری ہاﺅس کے اندر لے گئے ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد