سری لنکا کو بنگلہ دیش کیخلاف میچ سے پہلے زوردار جھٹکا لگ گیا

سری لنکا کو بنگلہ دیش کیخلاف میچ سے پہلے زوردار جھٹکا لگ گیا
سری لنکا کو بنگلہ دیش کیخلاف میچ سے پہلے زوردار جھٹکا لگ گیا

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی ورلڈکپ میں بنگلہ دیش کیخلاف میچ سے قبل سری لنکن ٹیم کو زوردار جھٹکا لگ گیا ہے اور فاسٹ باﺅلر نووان پرادیپ کندھا ہلنے اور انگلی پر کٹ لگنے کے باعث میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکن کرکٹ ٹیم نے نووان پرادیپ کے بنگلہ دیش کیخلاف میچ نہ کھیلنے کی تصدیق کر دی ہے جنہوں نے افغانستان کیخلاف اہم میچ میں مشکل میں پھنسی ٹیم کو انتہائی عمدہ کارکردگی کے باعث باہر نکالا تھا اور 31 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کر کے جیت میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے منیجر اسانتھا دیمل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نووان پرادیپ بنگلہ دیش کیخلاف میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے کیونکہ ڈاکٹرز نے انہیں ایک ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

واضح رہے کہ سری لنکا نے ٹورنامنٹ میں اب تک دو میچ کھیلے ہیں جن میں سے ایک میں فتح حاصل کی اور دوسرے میں شکست جبکہ پاکستان کیخلاف تیسرا میچ بارش کے باعث منسوخ ہو گیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا۔

مزید : کھیل