ورلڈکپ میں 16 جون کو پاک، بھارت میچ، لیکن اسی روز ایسا کون سا دن منایا جا رہا ہے جس نے میچ کو اور بھی اہم بنا دیا؟ جان کر آپ کو چیمپینز ٹرافی کا فائنل یاد آ جائے گا

ورلڈکپ میں 16 جون کو پاک، بھارت میچ، لیکن اسی روز ایسا کون سا دن منایا جا رہا ...
ورلڈکپ میں 16 جون کو پاک، بھارت میچ، لیکن اسی روز ایسا کون سا دن منایا جا رہا ہے جس نے میچ کو اور بھی اہم بنا دیا؟ جان کر آپ کو چیمپینز ٹرافی کا فائنل یاد آ جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی ورلڈکپ 2019ءکا میلہ زوروشور سے جاری ہے اور شائقین کرکٹ 16 جون کو شیڈول پاکستان اور بھارت کے میچ کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
اس میچ کو اگر ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا میچ کہا جائے تو غلط نہ ہو گا جسے پوری دنیا میں کروڑوں افراد دیکھیں گے جبکہ پاکستان اور بھارت کی آپسی چپقلش کے باعث اس میچ کی اہمیت میں اور بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔
پاکستان اور بھارت کا آخری میچ 18 جون 2017ءکو چیمپینز ٹرافی کے فائنل کے موقع پر کھیلا گیا اور اسی روز دنیا بھر میں ’فادرز ڈے‘ منایا گیا تھا جس کے باعث سرحد کے دونوں جانب ’باپ کون اور بیٹا کون‘ کی بحث بھی چل پڑی تھی۔
بھارتیوں کی جانب سے شروع ہونے والی اس افسوسناک ’مہم‘ کا انجام پاکستانیوں کیلئے بہت ہی زبردست ہوا اور فائنل جیتنے کے بعد بھارتیوں نے ایک طرح سے مکمل طور پر خاموشی اختیار کر لی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ورلڈکپ کا میچ 16 جون کا کھیلا جا رہا ہے اور اسی روز دنیا بھر میں ’فادرز ڈے‘ منایا جا رہا ہے جس کے باعث بھارت نے ایک مرتبہ پھر وہی بحث شروع کر دی ہے اور اس سلسلے میں ایک اشتہار بھی بنا ڈالا ہے۔
پاکستانی شائقین کی جانب سے کبھی اس طرح کی مہم شروع نہیں کی گئی البتہ دفاع میں تبصرے اور تجزئیے ضرور کئے جاتے ہیں اور سوشل میڈیا پر ایک الگ ہی سماں لگا رہتا ہے اور اس مرتبہ بھی کچھ ایسا ہی ہونے جا رہا ہے۔

مزید :

کھیل -