ڈیوڈ وارنر نے گیند مار کر باﺅلر زخمی کر دیا

ڈیوڈ وارنر نے گیند مار کر باﺅلر زخمی کر دیا
ڈیوڈ وارنر نے گیند مار کر باﺅلر زخمی کر دیا

  


لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے پریکٹس سیشن کے دوران ڈیوڈ وارنر کے بلے سے نکلنے والی گیند لگنے سے نیٹ پریکٹس میں باﺅلنگ کرنے والا گیند باز زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جانا پڑا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلین اوپنر ڈیوڈ وارنر نے نیٹ پریکٹس کے دوران زوردار شاٹ لگائی تو گیند باﺅلر کے سر پر جا لگی اور وہ فوراً ہی زمین پر ڈھیر ہو گیا جس پر آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے میڈیکل سٹاف نے فوراً اسے طبی امداد دینے کی کوشش کی تاہم 10 منٹ کی کوشش کے بعد بالآخر سٹریچر لایا گیا اور اسے ہسپتال بھیج دیا گیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں باﺅلر کا نام لئے بغیر بتایا گیا ہے کہ باﺅلر کی حالت تشویشناک نہیں تھی اور اسے بطور احتیاط ہسپتال بھیجا گیا۔

ذرائع کے مطابق اس واقعے کے بعد کچھ دیر کیلئے پریکٹس کا عمل بھی روک دیا گیا جو جلد ہی دوبارہ شروع ہو گیا مگر ڈیوڈ وارنر وہاں نظر نہیں آئے جنہیں اپنے دوست اور ٹیسٹ بیٹسمین فلپ ہوز کی یاد آ گئی جو ایک باﺅنسر لگنے سے جاں بحق ہو گئے تھے۔

مزید : کھیل