آصف زرداری کی گرفتاری سے متعلق شہبازشریف کا رد عمل بھی سامنے آ گیا

آصف زرداری کی گرفتاری سے متعلق شہبازشریف کا رد عمل بھی سامنے آ گیا
آصف زرداری کی گرفتاری سے متعلق شہبازشریف کا رد عمل بھی سامنے آ گیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قائد حزب اختلاف شہبازشریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے پارلیمنٹ پہنچ گئے جہاں انہیں صحافیوں نے گھیر لیا اور آصف زرداری کی گرفتاری سے متعلق سوالات کیے ۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں داخل ہوتے ہوئے صحافیوں کے سوالات پر جواب دیتے ہوئے شہبازشریف کا کہناتھا کہ آصف زرداری صاحب باقاعدگی سے نیب میں پیش ہوتے رہے ہیں اور معلوم نہیں کہ نیب کو گرفتار کی ضرورت کیوں پیش آئی ہے ۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے اور نیب کو گرفتاری کی اجازت دیدی ہے تاہم آصف زرداری فیصلہ محفوظ ہونے پر عدالت سے روانہ ہوگئے تھے اور اس وقت زرداری ہاﺅس میں موجود ہیں جہاں سے انہوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے جانا تھا تاہم نیب کی ٹیم زرداری ہاﺅس پہنچ گئی ہے ۔

مزید :

قومی -