گرفتاری سے پہلے آصف علی زرداری نے کیا اہم فیصلہ کیا ?حیران کن خبر آگئی

گرفتاری سے پہلے آصف علی زرداری نے کیا اہم فیصلہ کیا ?حیران کن خبر آگئی
گرفتاری سے پہلے آصف علی زرداری نے کیا اہم فیصلہ کیا ?حیران کن خبر آگئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہائیکورٹ سے ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد ہونے کے بعد پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ آف پاکستان جانے کا فیصلہ کرلیا ۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق آصف علی زرداری نے ہائیکورٹ کے فیصلے کی تصدیق شدہ کاپی کے لیے درخواست جمع کرادی ہے اور ان کی قانونی ٹیم سپریم کورٹ میں دائر کرنے کے لیے درخواست  تیار کررہی ہے ۔ ادھر اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے اپوزیشن رہنمائوں کی طرف سے سپیکر قومی اسمبلی سے آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست کردی اور کہا ہے کہ آصف زرداری تواتر کیساتھ عدالت میں پیش ہوتے رہے ،  نیب کے سوالات کے جوابات دیئے ۔ 

دوسری طرف نیب کی ایک ٹیم زرداری ہائوس میں موجود ہے جبکہ نیب کی طرف سے سپیکر قومی اسمبلی کو آصف زرداری کی گرفتاری کے بارے میں آگاہ کردیا ہے ۔ 

مزید : قومی