آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں : شہبازشریف

آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں : شہبازشریف
آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں : شہبازشریف

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہاہے سابق صدر آصف علی زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں ۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہناتھا کہ ماضی میں بھی پارلیمینٹرینز کے پروڈکشن آرڈ ر جاری ہوتے رہے ہیں تاہم آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے میں تاخیر سے کام نہ لیا جائے ۔ ان کا کہناتھاکہ آصف زرداری نیب میں پیش ہوتے رہے ہیں اور سوالات کے جواب دیتے رہے ہیں ، نیب کے اقدام کا کوئی جواز نہیں بنتا ہے ۔

مزید : قومی