آصف علی زرداری نے نیب کو گرفتاری دیدی

آصف علی زرداری نے نیب کو گرفتاری دیدی
آصف علی زرداری نے نیب کو گرفتاری دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )نیب نے سابق صدر آصف علی زرداری کو بلاول ہاﺅس سے گرفتار کر لیاہے اور نیب دفتر کیلئے روانہ ہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے میگا منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی اور نیب کو گرفتار کرنے کی اجازت دیدی تھی تاہم عدالت کی جانب سے فیصلہ محفوظ کیا گیا تو سابق صدر اور فریال تالپور عدالت سے زرداری ہاﺅس پہنچ گئے تھے ۔
نیب کی ٹیم پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ زرداری ہاﺅس پہنچی جہاں سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے جبکہ سابق صدر کی سیکیورٹی مد نظر رکھتے ہوئے بکتر بند گاڑی بھی منگوائی گئی ہے ۔آصف زرداری کے میڈیکل کے لیے تمام تر تیاریاں بھی نیب کی جانب سے مکمل کر لی گئیں ہیں ۔
اس سے قبل نیب کی ٹیم گرفتاری کیلئے پہنچی تو آصف زرداری کے وکلاءکی جانب سے عدالت کا تحریری حکمنامہ طلب کیا گیا اور گرفتاری سے روک دیا گیا تاہم اب یہ خبر موصول ہوئی ہے کہ آصف زرداری نے نیب کو گرفتاری پیش کرنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد زرداری ہاﺅس میں اہلکاروں نے سابق صدر کو اپنی حراست میں لیا ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ بھی کر لیاہے اور اس حوالے سے ان کے وکلاء ضمانت کی درخواست کی تیاری کر رہے ہیں جبکہ عدالت عالیہ میں تحریری حکمنامے کی نقول حاصل کرنے کیلئے درخواست بھی جمع کروا دی گئی ہے ۔