آصف زرداری کی گرفتاری کے بعد پولیس نے ایک اور انتہائی اہم شخصیت کی گرفتاری کیلئے زرداری ہاﺅس کا رخ کرلیا

آصف زرداری کی گرفتاری کے بعد پولیس نے ایک اور انتہائی اہم شخصیت کی گرفتاری ...
آصف زرداری کی گرفتاری کے بعد پولیس نے ایک اور انتہائی اہم شخصیت کی گرفتاری کیلئے زرداری ہاﺅس کا رخ کرلیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق صدر آصف علی زرداری کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد پولیس نے بھی زرداری ہاﺅس کا رخ کرلیا ہے۔

اسلام آباد پولیس نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر کو گرفتار کرنے کیلئے زرداری ہاﺅس کا رخ کیا ہے۔ اس سے قبل نیب کی ٹیم نے زرداری ہاﺅس سے سابق صدر آصف علی زرداری کو میگا منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا ہے۔

ترجمان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ان کے اوپر کوئی کیس نہیں ہے، ان کا پولیس سے جھگڑے پر ایک کیس ہے جس میں ان کی ضمانت ہوچکی ہے۔مصطفیٰ نواز کھوکھر کے مطابق پولیس نے پوچھنے پر بتایا ہے کہ گرفتاری کیلئے اوپر سے حکم ہے۔

خیال رہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی نیب میں پہلی پیشی کے موقع پر پیپلز پارٹی نے اسلام آباد میں بھرپور احتجاج کیا تھا۔ اس دوران ترجمان بلاول بھٹو زرداری سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے ایک پولیس افسر کو تھپڑ مارے اور دھکے دیے تھے جس پر ان کے خلاف کیس قائم کیا گیا تھا۔

مزید : قومی