آصف علی زرداری کی گرفتاری کے بعد مریم نواز کا تہلکہ خیز بیان

آصف علی زرداری کی گرفتاری کے بعد مریم نواز کا تہلکہ خیز بیان
آصف علی زرداری کی گرفتاری کے بعد مریم نواز کا تہلکہ خیز بیان

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کے بعد ملک بھر کے سیاسی افق پر ہلچل مچ گئی ہے ،اس حوالے سے مریم نواز بھی میدان میں آگئی ہیں ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ قانون سب کے لیے برابر اور احتساب غیر جانبدارنہ ہوتا تو چور دروازے سے آیا جعلی اعظم اپنا اور اپنی بہن کا حساب دینے کے لیئے آج کٹہرے میں ہوتا۔ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے لیڈران کو چن چن کر گرفتار کرنے سے جعلی اعظم اس جواب سے نہیں بچ سکتا جو اس کو ہر حال میں دینا پڑے گا۔

مریم نواز نے کہا کہ جعلی اعظم کہتا تھا کہ پاکستان میں غریب کے لئے ایک قانون ہے اور امیر کے لیے دوسرا جبکہ سب سے بڑی حقیقت یہ ہے کہ پورے پاکستان، امیر ہو یا غریب، کے لیے الگ قانون ہے اور جعلی اعظم، اسکے خاندان اور اس کا خرچ اٹھانے والے امیر دوستوں کے لیے الگ قانون۔ انکے لئے کوئی قانون ہے؟۔

انہوں نے کہا کہ جعلی اعظم اگر یہ سمجھ رہا ہے کہ ووٹ چرانے، مہنگائی کا طوفان برپا کرنے، معیشت کا ستیاناس کرنے، ادویات، بجلی گیس کے بلوں میں ہو شربا اضافے اور عوام کی زندگی جہنم بنانے کا جواب سیاسی مخالفین کی گرفتاریاں ہیں تو باہر نکل کے دیکھو عوام تمہیں کیسے کوس رہی ہے۔ یہ ڈرامہ اب نہیں چلے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جب ساری قومی اپوزیشن کوجعلی احتساب کی شکار گاہ بنا لیا جائےتو پوری قوم کی نظریں انصاف کا جھنڈا اٹھائے ججوں اور کھرے انصاف کا حلف لینے والی عدلیہ پر جم جاتی ہیں۔۔جنگل کے قانون اور مہذب ریاست میں یہی فرق ھو تا ھے۔۔

مزید :

قومی -