زرداری کو جس کیس میں گرفتار کیا گیا وہ مقدمہ بنانے کا کریڈٹ کون لیتا رہا ہے؟ فواد چوہدری نے حیران کن بات بتادی

زرداری کو جس کیس میں گرفتار کیا گیا وہ مقدمہ بنانے کا کریڈٹ کون لیتا رہا ہے؟ ...
زرداری کو جس کیس میں گرفتار کیا گیا وہ مقدمہ بنانے کا کریڈٹ کون لیتا رہا ہے؟ فواد چوہدری نے حیران کن بات بتادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ زرداری کے خلاف ن لیگ دور میں تحقیقات شروع ہوئیں جس کا اسحاق ڈار نے کریڈٹ بھی لیا تھا، آج ضمانت مسترد ہونے پر انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ زرداری کے خلاف تفتیش کا آغاز 2015 میں ہوا تھا اور اس وقت ن لیگ کی حکومت تھی جبکہ اسحاق ڈارنے اس کا کریڈٹ بھی لیاتھا، ن لیگ کی قیادت کہتی تھی کہ ہم ان کا پیٹ پھاڑ کرپیسے نکالیں گے، اس وقت وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان تھے۔
انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کے خلاف کیس کی عدالتوں میں سماعت ہوئی،آج ہائی کورٹ نے ضمانت معطل کی جس پر سابق صدر کو گرفتار کرلیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آج مسلم لیگ ن کے 21 لوگ کرپشن کیسز کا سامنا کر رہے ہیں۔

مزید :

قومی -