وعدے کے باوجود مجھے یہ کام نہیں کرنے دیا گیا ، بلاول کا ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سے گلہ

وعدے کے باوجود مجھے یہ کام نہیں کرنے دیا گیا ، بلاول کا ڈپٹی سپیکر قومی ...
وعدے کے باوجود مجھے یہ کام نہیں کرنے دیا گیا ، بلاول کا ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سے گلہ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ وعدے کے باوجود مجھے قومی اسمبلی میں بونے کا موقع نہیں دیا گیا، ڈپٹی سپیکر نے دو وزراءکو بولنے کا موقع دیا ۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے اجلاس ملتوی کرنے کے پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ میری موجود گی میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے دو وزراءکو بولنے کا موقع دیا ۔

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید اور فواد چودھری کوبولنے کا موقع دیا گیا لیکن آج وعدے کے باوجود مجھے بولنے کا موقع نہیں دیا گیا ، قومی اسمبلی میں اپنا موقف بیان کرنا میرا حق ہے، میں آج پریس کانفرنس میں اپنا موقف بیان کروں گا ۔

مزید :

قومی -