بھارت کے خلاف بال ٹمپرنگ کی کوشش؟ آسٹریلوی ٹیم پر سنگین ترین الزام، ویڈیو سامنے آگئی

بھارت کے خلاف بال ٹمپرنگ کی کوشش؟ آسٹریلوی ٹیم پر سنگین ترین الزام، ویڈیو ...
بھارت کے خلاف بال ٹمپرنگ کی کوشش؟ آسٹریلوی ٹیم پر سنگین ترین الزام، ویڈیو سامنے آگئی

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ سال آسٹریلیااور جنوبی افریقہ کی سیریز میں آسٹریلوی کھلاڑی بال ٹیمپرنگ کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے تھے جس پر سٹیو سمتھ، ڈیوڈ وارنر اور کیمرون بینکروفٹ پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ اب بھارت کے خلاف ورلڈ کپ کے میچ میں ایک بار پھر آسٹریلوی کھلاڑی پر بال ٹیمپرنگ کا سنگین الزام لگ گیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق اب کی بار آسٹریلیا کے لیگ سپنر ایڈم زیمپا اس الزام کی زد میں آئے ہیں جن کی ویڈیو بھی منظرعام پر آ گئی ہے اور سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس ویڈیو میں ایڈم زیمپا بال کو ہاتھوں میں گھماتے ہوئے جیب سے کو کوئی مشکوک چیز نکالتے اور گیند کے ساتھ رگڑنے کے بعد دوبارہ جیب میں رکھ لیتے ہیں۔ ایرون فنچ نے ایڈم زیمپا پر لگے اس الزام کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ” ایڈم کے پاس ہینڈ وارمرز تھے، کوئی ایسی چیز نہیں تھی جس سے بال ٹیمپرنگ کی جا سکے اور نہ ہی اس نے بال ٹیمپرنگ کی ہے۔“تاہم ایرون کی اس وضاحت کے باوجود سوشل میڈیا پر صارفین اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ”زیمپا نے بال ٹیمپرنگ ہی کی تھی، وہ بال کو رگڑتے ہوئے جیب سے کوئی چیز نکال کر بال کو دوبارہ رگڑتا ہے اور پھر وہ چیز واپس جیب میں رکھ لیتا ہے۔“

مزید :

کھیل -