19 سال کی عمر میں 37 سالہ خاتون سے شادی کرنے والے لڑکے کی حیران کن کہانی

19 سال کی عمر میں 37 سالہ خاتون سے شادی کرنے والے لڑکے کی حیران کن کہانی
19 سال کی عمر میں 37 سالہ خاتون سے شادی کرنے والے لڑکے کی حیران کن کہانی

  

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا میں ایک 37سالہ خاتون نے 19سال کے لڑکے کو اپنی محبت کے جال میں پھنسا کر اس کے ساتھ شادی کی۔ اب خاتون نے خود ہی اپنے اس شوہر کے ساتھ اپنے تعلق کی حیران کن کہانی بیان کر دی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق فلپا بینٹ نامی اس خاتون کا کہنا ہے کہ ”19سالہ ریان میکلین کے ساتھ میرا ازدواجی تعلق ابتداءمیں انتہائی خوش گوار تھا۔ ہماری جنسی زندگی بھی بہت شاندار تھی لیکن عمر کے فرق کی وجہ سے بہت جلد ہمارے درمیان دراڑ پڑ گئی اور اب ہم ایک دوسرے سے الگ رہ رہے ہیں۔ شادی کے 8ماہ بعد ہی ہمیں احساس ہو گیا تھا کہ شادی شدہ زندگی توقع سے زیادہ مشکل ہے، حالانکہ ہم شادی سے پہلے دو سال سے ایک دوسرے کے ساتھ تعلق میں تھے اور اکٹھے رہ رہے تھے۔“

فلپا کا کہنا تھا کہ ”ہماری شادی رئیلٹی شو میں ہوئی تھی، جہاں سے ہمیں کافی شہرت بھی ملی لیکن جیسے ہی شو ختم ہوا اور ہم نے حقیقت میں شادی شدہ زندگی گزارنی شروع کی تو ہمارے درمیان انتہائی چھوٹی چھوٹی باتوں پر جھگڑا ہونے لگا۔ حتیٰ کہ کھانا پکانے، صفائی کرنے اور شاپنگ کرنے جیسے معاملات پر بھی ہم لڑتے تھے۔ اگلے چند مہینے ہم نے بہت مشکل سے ایک ساتھ گزارے اور اب الگ ہو چکے ہیں۔“ فلپا کا کہنا تھا کہ ”جہاں تک میکلین کے ساتھ تعلق کا سوال ہے تو مجھے اس حوالے سے کوئی شکایت نہیں ہے، کیونکہ میں نے خود اسے اپنی طرف راغب کیا تھا اور اس سے محبت کی شروعات کی تھی، میرا خیال تھا کہ عمر کا فرق ہمارے تعلق پر زیادہ اثرانداز نہیں ہو گا لیکن میں غلط تھی۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس