’نابالغ لڑکی اور 30 سے 35 سال کی خاتون کے ریپ میں فرق ہے‘ بھارتی سیاستدان کے بیان نے ہنگامہ برپا کردیا

’نابالغ لڑکی اور 30 سے 35 سال کی خاتون کے ریپ میں فرق ہے‘ بھارتی سیاستدان کے ...
’نابالغ لڑکی اور 30 سے 35 سال کی خاتون کے ریپ میں فرق ہے‘ بھارتی سیاستدان کے بیان نے ہنگامہ برپا کردیا

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک ریاستی وزیر نے گزشتہ روزخواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے حوالے سے ایسا بیان دے ڈالاکہ ملک میں ہنگامہ برپا ہو گیا۔ ڈی این اے انڈیا کے مطابق اتر پردیش کے وزیر برائے آبی وسائل و جنگلات اوپندرا تیواری نے کہا ہے کہ ”نابالغ لڑکی اور 30سے 35سال کی خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی میں فرق ہوتا ہے۔ میں حیران ہوتا ہوں کہ 30سال سے زائد عمر کی خواتین کے ساتھ بھی جنسی زیادتی ہو سکتی ہے۔ دیکھیے جنسی زیادتی کی بھی ایک نیچر ہوتی ہے۔ اب جیسے اگر کسی نابالغ لڑکی کا ریپ ہوا ہے تو ہم اس کو تو ریپ کہیں گے لیکن کہیں کہیں سننے کو ملتا ہے کہ کوئی شادی شدہ خاتون ہے جس کی عمر 30، 35سال ہے اور اس کے ساتھ ریپ ہو گیا۔ اس ریپ کی نیچر الگ ہو گی۔ “

اوپندرا تیواری کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ ”کچھ خواتین ہوتی ہیں جو کئی سال تک کسی مرد کے ساتھ رومانوی تعلق قائم کیے رکھتی ہیں اور پھر اس پر جنسی زیادتی کا الزام لگا دیتی ہیں۔ اب ہم اسے کس طرح ریپ کہہ سکتے ہیں؟ اس شخص نے اس خاتون کو چھوڑ دیا اور کسی اور خاتون کے ساتھ تعلق قائم کر لیا تو کیا وہ خود اپنی مرضی سے اس کے ساتھ جو کچھ کرتی رہی وہ ریپ بن جائے گا؟اس ریپ کی نیچر مختلف ہو گی اور میں تو اسے ریپ ہی نہیں کہوں گا۔“بھارت میں اوپندرا تیواری کو اس بیان کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی